تحریر : خالدپروانہ جس طرح نام سے ظاہر ہے سرکی خیل پٹھانوں کی ایک نہایت سخت اور جنگجو قوم تھی۔ کہتے ہیں کہ کسی نے سرکی خیل کو آگ کے ساتھ بند کیا تو آگ چیخنے لگی 😁۔ سرکی خیل قوم دو جگہوں پہ آباد ہے ایک سب ڈویژن وزیر بنوں(ڈومیل) میں ۔یہاں پہ ان کی بانڈریاں ہاتھی خیل اور سپرکہ وزیران کے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔۔ سب ڈیژن وزیر بنوں میں جو سرکی خیل قوم آباد ہے ان میں بڑی قومیں توّولہ خیل اور بوّولہ خیل ہیں ۔۔ توّولہ خیل قوم گلشی خیل، کاکا خیل، شومی خیل اور دلپوری پر مشتمل ہیں جبکہ بوّولہ خیل قوم بلوچ خیل، خون خیل اور ودان کلہ پر مشتمل ہیں ۔۔ جبکہ دوسری جگہہ وانا وزیرستان، کژہ پنگہ اعظم ورسک میں آباد ہے ۔۔ وانا میں یہ قوم نازر وول(گلشی خیل)، شیخن وول(کاکاخیل)، دلپوری اور تورخیل قوم پر مشتمل ہیں ۔۔ سرکی خیل قوم بنیادی طور پر افغانستان میں آباد ہیں اور ہم وہاں سے ہو کے آئے ہیں ۔۔ جو سرکی خیل سب ڈویژن وزیر بنوں میں آباد ہیں وانا وزیرستان والے ان کے ابا و اجداد ہیں فقیر ایپی اور انگریزوں کی جنگ میں زیادہ تعداد میں سرکی خیل شھید ہوگئے تھے ۔ان میں کچھ خاندان آورکزئی ماموزئی آکر آباد ہوگئ...
قبائلی متاثرین اور یوکرائنی
زرا ان دونوں تصاویر کو غور سے دیکھیں۔ ایک طرف یوکرائینی متاثرین ہیں اُنکی حکومت انکا کتنا خیال رکھتی ہے۔ اپنی عوام کو آرام دہ بیڈز،صاف ستھرا خوراکی اشیاء،کولڈرنکس، فاسٹ فوڈز حتی کہ بچوں کیلئے کھیلونے بھی رکھے ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب ہمارے قبائلی متاثرین ہیں ۔ جو جنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک چھوٹی سی آپریشن کی وجہ سے متاثر ہوئے جہاں آرمی بھی اپنی تھی۔ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ آپریشن سے پہلے متاثرین کیلئے پلان بناتے ان کیلئے انتظامات کرتے ۔
چلو حکومت تو لوٹیروں کےہاتھ میں تھی۔ یہاں تو پاکستانی عوام بھی قبائلیوں کو مصیبت میں دیکھ کر
گاڑیوں والوں نے کرائے بڑھا دیئے پراپرٹی والوں نے زمینیں مہنگی کردی۔ باقی لوگوں نے گھروں کی رینٹ بڑھا دیئے ۔جو گاڑی 500 روپے لیتی تھی۔ انھوں نے متاثرین سے 20 25 ہزار لیے ۔ جو رینٹ کے گھر 1500 میں ملتے تھے۔ انھوں نے 15000 تک رینٹ بڑھا دیا۔
اور پھر کہتے ہیں ھم عاشق رسول ہیں۔ کیا نبی کے عاشقوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجرین کو اس طرح لوٹا تھا؟
وہ ملک جسکا خواب ہمارے بڑوں نے دیکھا تھا۔وہ ملک جس کےلیے سینکڑوں علماء کرام کا قتل عام کیا گیا ۔وہ ملک جس کی خاطر لاکھوں لوگ بھوکے مرے۔۔اس لیے کہ ایک خالص پاک مسلمانوں کی ریاست بنائیں۔ہم نہ سہی ہماری آنے والی نسلیں تو سکھ سے جی پائیں ۔لیکن یہاں تو وہ منافق لوٹیرے جمع ہوئےہیں جنکو مسلمان کہنا بھی اسلام کی توھین ہیں۔
